Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

میٹ ڈیپارٹمنٹ نےمزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) میٹ ڈیپارٹمنٹ نے پرسوں اتوار کے روز سے مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اتوار، 25 جنوری کو پاکستان کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ 26 جنوری کو مغربی ہوائیں بعض علاقوں میں بارش برسنے کا سبب بنیں گی۔
25 اور 26 جنوری کے دوران بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔
26 سے 27 جنوری کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔
مری، ایبٹ آباد، گلیات مین برف باری اور اسلام آباد،پوٹھوہار اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش برس سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:بیوی کو گھورنے، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ سے قانون منظور

یہ بھی پڑھیں