مری(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا اور رہائش گاہ پر بھاری بھر کم جنریٹر کی تنصیب کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مری میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ پر پاور بیک اپ کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ن لیگی صدر کی مری میں واقع رہائش گاہ پر 600 کے وی (600KV) کا بڑا جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔ اس جنریٹر کی تنصیب کا کام واپڈا ملازمین نے انتظامی افسران کی براہِ راست نگرانی میں مکمل کیا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے 6فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا خیال رہے مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ عارضی طور پر تھم گیا ہے، تاہم درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث ہر سو برف کی سفید چادر بچھی ہوئی ہے۔ برفباری کے باعث کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہےجبکہ بعض مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی متاثر رہی۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا انوکھا گاؤں جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع، صرف خواتین کی بستی


