Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں شدید بارشوں اور سخت سردی کے باعث محکمہ تعلیم بلوچستان نے جماعت ہشتم کے امتحانات باضابطہ طور پر ملتوی کر دیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ملتوی کیے گئے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔

امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخوں سے متعلق طلبہ اور والدین کو بروقت آگاہ کریں۔
مزیدپڑھیں:خطرناک وائرس، بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

یہ بھی پڑھیں