Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

کیا 6 فروری کو بھی تعطیل ہوگی؟

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں 5 فروری کے ساتھ 6 فروری کو بھی تعطیل کا اعلان کر دیا، کئی سالہ پابندی کے بعد یہ تعطیل ضلع انتظامیہ کی سفارش پر منظور کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں طویل عرصے بعد بسنت کے رنگ دوبارہ بکھرنے کو تیار ہیں، حکومتِ پنجاب نے شہریوں کے جوش و خروش اور ضلعی انتظامیہ کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 فروری کو مقامی چھٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

کئی سالوں بعد بسنت پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر 5 فروری (یومِ یکجہتی کشمیر) کے ساتھ ساتھ اب 6 فروری کو بھی لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی، اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو اس قدیم ثقافتی روایت کو بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس نے جامع پلان تشکیل دیا ہے:

پورے شہر کو سیکیورٹی کے لحاظ سے ریڈ، ییلو اور گرین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حساس (ریڈ) زونز میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہوں گے۔

جشن کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمرے، سی سی ٹی وی نیٹ ورک اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا سہارا لیا جائے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے واضح ہدایات جاری کیں کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو صرف اپنے خاندان کی موجودگی میں جشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

ہوائی فائرنگ، چھتوں پر شراب نوشی اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی پر فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت کا عزم ہے کہ لاہور کی اس تاریخی روایت کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مکمل طور پر محفوظ اور پرامن بنایا جائے۔
مزیدپڑھیں:‘پاکستان بنگلادیش کو اکسارہاہے’، نائب صدر بی سی سی آئی بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیں