Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پشاور ہائیکورٹ: دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازم کا بیٹا ملازمت کا حقدار قرار

مینگورہ(ویب ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازم کے بیٹے روشن علی خان کو ملازمت کا حق دار قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس صابت اللہ خان نے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کالج چترال کے خلاف مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مرحوم حبیب اللہ خان کے بیٹے روشن علی خان اپنے والد کی جگہ ملازمت کا حق رکھتے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2024 میں ملازمت کے کوٹہ کا قانون غیر آئینی قرار دیا ہے، لہٰذا مدعا علیہ کے حق میں ماتحت عدالت کا فیصلہ منسوخ کیا جائے۔

تاہم، روشن علی خان کے وکیل نیاز احمد نیازی نے مؤقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے 2021 میں فیصلہ دیا تھا، اور اس وقت کوٹہ کا قانون موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 2024 کا فیصلہ ماضی کے فیصلوں پر لاگو نہیں ہوتا، اور انہوں نے مقدمہ زاہدہ پروین بمقابلہ حکومت خیبر پختونخوا (17.3.25) کا حوالہ بھی دیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کالج کی اپیل خارج کر دی اور روشن علی خان کو قانونی حقدار قرار دیا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایک اہم قانونی تشریح پر مبنی ہے اور اسے کیس لاز رولنگ آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر نمایاں کوریج کے ساتھ رپورٹ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیٹ کمنز انجری کے باعث ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں