Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

’گزشتہ 2 ماہ سے ڈسکوز نے نیٹ میٹرنگ بند کر دی ہے‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سویڈن میں2027 کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے گزشتہ 2ماہ سے ڈسکوز نے نیٹ میٹرنگ بند کر دی ہے، پالیسی کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیے تھے۔

نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر نیپرا میں سماعت کے دوران پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے مؤقف اپنایا کہ آئی پی پیز ک وتو مراعات ملتی ہیں ادھر نیٹ میٹرنگ صارفین کا عرصہ کم کیا جا رہا ہے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کریں جو مسائل یہاں بیان کیے وہ انتظامی ہیں سولر سے پیدا کردہ نہیں۔

ری نیوایبل انرجی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈیٹا پر نظرثانی کی جائے اور شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ جب تک نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم نہیں ہوتی ڈسکوز کنکشن فراہمی نہ روکیں اگر ڈسکوز نے عملدرآمد نہیں کیا تو ان کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

سماعت میں پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ڈسکوز میں 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کا ریت ہے، 40، 50 سال میں اگر گرڈ نہیں بن سکے تو اس کی سزا صارفین کو تو نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن کو ہماری ڈسکوز نے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا، ویلڈنگ کرنے والا، پنکچر لگانے والا سولر لگا کر اپنا کاروبار کررہا ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ آپ آئی پیز کے سامنے بول نہیں سکتے کیونکہ وہ بڑے لوگ ہیں، گیپکو کا نیت میٹرنگ کے کنکشن کا ریٹ دو لاکھ روپے ہے ، سولر ریگولیشنز میں صارف کے خلاف تبدیلی کی گئی تو عدالت جاؤں گا۔

نمائندہ کراچی چیمبر نے کہا کہ برآمدات والے مسابقتی ممالک کی نسبت ہماری بجلی دگنی مہنگی ہے، بائی بیک ریٹ کو کم کرنے سے طلب میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئی ریگولیشنز سے بیٹریز کی درآمد بڑھنے سے زرمبادلہ خرچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں