Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مجھے نہیں لگتا شہباز شریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے، مفتاح اسماعیل

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ شہباز شریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ایک بھی ایسا بل پاس نہیں کیا جو عوام کے حق میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیے مشکل میں ہے کہ سیاسی ڈھانچہ درست نہیں، اس لیے مسائل کا شکار نہیں کہ سیاستدان برے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ایم کیو ایم نے شہر کو بوری بند لاشوں کے سوا کیا دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ موثر بلدیاتی نظام ہو، بلدیاتی ادارے مضبوط کرنے کا موثر نظام نہیں تو نئے صوبے بنادیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2008 میں جمہوریت بحال ہوئی تو بلدیاتی نظام ختم کردیا گیا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آبادی کنٹرول کرنا ہوگی، 2 کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے،پاکستان میں وسائل کی کمی ہے۔
مزیدپڑھیں:افغان کرکٹر رحمنٰ اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں