Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رات 12 بجے کے بعد پتنگ اڑائی تو ۔۔۔۔! بڑی خبر آ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بسنت کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق لاہور میں آج رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اب تک قانون کی خلاف ورزی پر 1700 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی گارڈز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کا تہوار 6 فروری سے 8 فروری 2026 تک منایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے طویل عرصے بعد مخصوص ضابطہ اخلاق کے تحت بسنت کی اجازت دی ہے جس کے مطابق صرف حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران یورینیم افزودگی پر مؤقف پر قائم، امریکا کا دباؤ اور عسکری پیغامات تیز

یہ بھی پڑھیں