اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایران کے بعد ایک اور ملک کے لئے فیری سروس کے آغاز کی تجویز سامنے آگئی ، جس سے سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فیری سروس کے آغاز کی تجویز زیر غور ہے، جس سے سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ براہِ راست شپنگ لائن سے دوطرفہ تجارت کو نئی جہت ملے گی اور خطے میں بحری روابط کے فروغ سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے تاریخی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ خطے میں بہتر بحری اور اقتصادی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے پہلے سولرکا سبزباغ دکھایا، اب اس پر چارج کرے گی، بیرسٹر گوہر




