لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد قریب ہے پہلا رمضان بچت میلہ کب اور کہاں لگایا جا رہا ہے اس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ’’رمضان بچت میلہ‘‘ لانے کا اعلان کیا ہے، جو 13 سے 15 فروری تک جیلانی پارک میں منعقد کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میلے کیہ تمام تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی نے رمضان بچت فیسٹیول میں امدادی اسٹالز کے قیام کا اعلان کیا، جس میں روزمرہ کھانے پینے کی اہم اشیا جیسے آٹا، گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیا رعایتی نرخوں پر صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں کھانے کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ، میلے میں مقامی ثقافت اور روایات کی نمائش بھی کی جائے گی، جو آنے والے شہریوں کو خریداری کے ساتھ ساتھ تفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔
ڈی جی نے رمضان بچت فیسیٹیول میں فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹالز پر اشیائے خور ونوش کی فراہمی اور قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، معیار اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ریل سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر!




