Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مری میں لرزہ خیز واقعہ: 14 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

مری (نیوز ڈیسک)مری کے نواحی علاقے لوئر دیول، تھانہ پھگواڑی کی حدود میں ایک لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سجاد عرف بلا کے 13 سے 14 سالہ بیٹے عبدالمعیض کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس اور لواحقین کے مطابق عبدالمعیض گزشتہ روز گھر سے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا، جس پر اہلِ خانہ نے تھانہ مری میں گمشدگی کی درخواست بھی دی تھی۔ آج صبح فجر کی نماز کے بعد جب والد گھر واپس آ رہے تھے تو پڑوس کے ایک گھر کے برآمدے میں عبدالمعیض کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی۔

لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا، جبکہ تھانہ پھگواڑی کی پولیس بھی ہسپتال میں موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مشکوک نوعیت کا ہے۔ مختلف پہلوؤں پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں اغوا، زیادتی کے بعد قتل یا دیگر سنگین جرائم کے امکانات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے اور لواحقین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں