Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) لیسکو نے رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے پریس کلب لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے، سحر و افطار کے دوران رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ موسم گرما میں بجلی چوری اور لاسز کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی کیٹیگریز بنتی ہیں، تاہم :چوری اور لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ کی کیٹیگریز بنائی جاتی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے اور بجلی چور قومی مجرم ہیں جو ہر حالت میں قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ کاعمران خان کو ماہرِ چشم تک رسائی اور بچوں سے فون پر بات کرانے کاحکم

یہ بھی پڑھیں