لاہور(نیوز ڈیسک)حکومتِ پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکولوں کی مانیٹرنگ اے ای اوز کے ذریعے کرنے کا حکم دے دیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاے ای اوز کی ماہانہ مانیٹرنگ ایپ فعال کرتے ہوئے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لاگ اِن کریڈنشلز جاری کردیئے۔
ایم ای ایز کی مانیٹرنگ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ تصور ہوگی،اے ای اوز کی رپورٹ کو ڈی ای اے کی سرکاری معلومات مانا جائے گااورہر اے ای او اپنے مرکز کے پرائمری و ایلیمنٹری اسکولز کی مانیٹرنگ کا پابند ہوگا۔
کسی بھی صورت پی ایس ٹی یا ای ایس ٹی اے ای او کی جانب سے دورہ نہیں کر سکے گا،سی ای اوز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اورحکومتی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج




