Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پولیس اہلکار کو مفت ’’کباب اور مچھلی‘‘ کھانا مہنگا پڑ گیا!

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں ایک پولیس اہلکار کو اپنے دوستوں کے ساتھ کباب اور مچھلی مفت میں کھانا بہت مہنگا پڑ گیا۔

پولیس اہلکار نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ایک دکان سے کباب اور مچھلی کھائی اور بل دیے بغیر چلے گئے، تاہم ان کی یہ مفت خوری ان کے اپنے گلے پڑ گئی اور ساتھیوں سمیت ہتھکڑیاں لگ گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرجانی تھانے میں تعینات مذکورہ پولیس اہلکار کو ساتھیوں سمیت پاکستان بازار پولیس نے گرفتار کر کے متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار تنزیل نشے میں دھت ہو کر اپنے چار دوستوں کے ہمراہ پہنچا اور مچھلی فرائی کے ساتھ کباب کا آرڈر دیا۔

ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد جب بل کے پیسے مانگے تو پولیس اہلکار تنزیل طیش میں آ گیا اور پستول تان کا ڈرایا اور شور شرابہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگامہ آرائی کرنے کے بعد پانچوں افراد نے میرے بھائی وحید پر تشدد کیا اور ہوٹل کی کرسیاں اٹھا کر پھینک دیں۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تین افراد پر قابو پا کر انہیں اپنی گرفت میں لے لیا جب کہ دو ملزمان فرار ہونے میں میں کامیاب ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں