Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آپ کے نام پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں؟ چیک کرنے کا طریقہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کیا ہے جو اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان کے نام پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے مفاد عامہ میں جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی سم ان کی شناخت ہے، یہ صرف ایک چِپ نہیں بلکہ ان کی ڈیجیٹل دنیا کی چابی ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ جعلی یا چوری شدہ سم کسی کے ہاتھ لگ جائے تو شہری کا ڈیٹا، بینک اکاؤنٹ حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی غیر محفوظ ہو سکتا ہے، ابھی چیک کریں کہ آپ کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔ پی ٹی اے نے طریقہ کار بتایا کہ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر بھیجیں اگر کوئی غیر متعلقہ سم نظر آئے تو فوراً بلاک کروائیں، اپنی شناخت کا تحفظ کریں۔
مزیدپڑھیں:فارمولا ون والے بلنڈر پر میرے اپنے بچوں نے میرا مذاق اڑایا تھا، ندا یاسر

یہ بھی پڑھیں