اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریڈ زون میں مبینہ ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے دو ارکانِ قومی اسمبلی (ایم این ایز) اور چار ارکانِ صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم شامل ہیں، جبکہ ایم پی ایز میں رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد شامل ہیں۔
مقدمے میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور اقدامِ قتل سمیت مجموعی طور پر 11 دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کی۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باقاعدہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں:عماد وسیم نائلہ راجہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے




