اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظرِ ثانی کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے متعلق قوانین میں ترمیم کر دی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق پرانے سولر صارفین پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے موجودہ معاہدے اپنی طے شدہ مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے اور ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
حکام نے واضح کیا کہ نئے نیٹ میٹرنگ قوانین صرف نئے صارفین پر لاگو ہوں گے جبکہ پہلے سے سسٹم نصب کرنے والے صارفین کو تحفظ حاصل رہے گا۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے مؤثر سمجھی جائے گی۔


