ڈھاکا(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں دل کو گرمانے والا اور متاثر کن منظر دیکھا، جہاں بنگلہ دیشی نوجوان ملک میں جمہوری تبدیلی کا جشن منا رہے تھے۔
ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے دیکھا کہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کے چہرے خوشی، جوش اور امید سے بھرے ہوئے تھے، جو ان کے ملک کے نئے باب پر اعتماد کا عکاس تھے۔
وزیر احسن اقبال خاص طور پر اس وقت جذباتی ہوئے جب نوجوانوں نے ایک گاڑی پر لٹکا پاکستانی پرچم دیکھ کر دلی محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا مستقبل ماضی کی چھاؤں میں نہیں بلکہ اگلی نسل کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں میں مضمر ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان نے کہہ کر بھیجا ہے بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، علیمہ خان

