Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بینکوں میں تعطیل کا اعلان!

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر کے بینکوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم اس تعطیل میں بینک کھلیں گے، لیکن پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔

یکم رمضان المبارک کو ہر سال کی طرح نصاب رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹس سے زکٰوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

اس لیے تمام سرکاری اور نجی بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم، بینکوں/DFIs/MFBs کے تمام ملازمین بینک کی چھٹی کے دن دفتر میں حاضر ہوں گے، اسے عام کام کے دن کے طور پر پیش کریں گے۔
4مزیدپڑھیں: شہروں‌ کے ایئرپورٹس کو جدید انداز میں تعمیر کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں