Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کس یورپی ملک میں نادرا کا دفتر کھولا گیا ہے؟

اسکاٹ لینڈ(نیوز ڈیسک) ایک یورپی ملک میں پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے واحد مجاز ادارے نادرا کا دفتر کھول دیا گیا ہے۔

ایک اور یورپی ملک اسکاٹ لینڈ میں نادرا کا دفتر باقاعدہ قائم کر دیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کیا۔

اس سے پہلے بریڈ فورڈ انگلینڈ سے نادرا کی ٹیم مہینے میں صرف ایک بار گلاسگو آتی تھی، لیکن وہ اسکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں کی ضرورت کے لحاظ سے انتہائی ناکافی تھی اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

گلاسگو میں نادرا کا دفتر کھلنے سے اب پورے اسکاٹ لینڈ کے عوام کی بڑی مشکل آسان ہو گئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں آ کر اپنے شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:جنوری 2026 میں کتنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے؟

یہ بھی پڑھیں