اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سال 2025 کی کارکردگی اور رجسٹریشن کے اہم اعداد و شمار جاری کر دیے۔
نادرا کے مطابق پاکستان کی 97 فیصد آبادی رجسٹرڈ ہو چکی ہے جن میں 48 فیصد خواتین شامل ہیں، صرف سال 2025 میں 445 ملین بائیو میٹرک ویریفکیشنز کی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی تجدید میں 24 فیصد اضافہ ہوا، فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی میں 900 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نادرا کی طرف سے فراہم کی گئی کُل خدمات کا 15 فیصد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کیا گیا اور شہریوں نے گھر بیٹھے خدمات سے فائدہ اٹھایا۔
مزید بتایا گیا کہ سال کے اختتام پر ملک بھر میں 938 رجسٹریشن سنٹرز کام کر رہے تھے، 75 نئے رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے گئے جبکہ 138 نئے کاؤنٹرز شامل کیے گئے، پہلے سے موجود دفاتر میں مزید 126 کاؤنٹرز کا اضافہ کیا گیا اور فیسوں کی 98 فیصد وصولی CASHLESS طریقے سے کی گئی۔
مزیدپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا




