کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے خیابان اتحاد، صبا سگنل پر الٹتی کار کی زد میں آنے والا زخمی رائیڈر دم توڑ گیا۔
ڈیفنس کراچی کے خیابان اتحاد میں ریس لگاتی کار بری طرح حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی تھی، لیکن بد قسمتی سے اس پلٹنیاں کھانے والی کار کی زد میں ایک فوڈ رائیڈر آ کر شدید زخمی ہو گیا تھا۔
زخمی ہونے والے 32 سالہ رائیڈر فرحان کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ اسپتال میں جاں بر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ہے، فرحان کو پہلے ساؤتھ سٹی اس کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
فرحان کے اہل خانہ اسپتال پہنچ کر متوفی کی لاش ٹھٹھہ لے کر روانہ ہو گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ تدفین کے بعد ہی قانونی کارروائی کریں گے۔
دوسری طرف پولیس کو فرار ہونے والے اصغر علی بھنگوار نامی شخص کی تلاش ہے، جس گاڑی سے حادثہ ہوا وہ اصغر علی بھنگوار کے نام پر ہے۔
مزیدپڑھیں:وہ درخت جس پر پھل نہیں بلکہ ’’پیسے‘‘ اُگتے ہیں؟




