Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عیدالفطر سے قبل سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عید کے موقع پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے یا ایس ایم ایس سروس بند کرنے سے متعلق کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی سے متعلق کسی بھی فیصلے یا اپ ڈیٹ کا اعلان صرف سرکاری میڈیا ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ سوشل میڈیا پیغامات پر یقین نہ کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
مزیدپڑھیں:سابق وفاقی وزیر تعلیم ناصر بلوچ انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں