Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی سائبر سکیورٹی کے میدان میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں بھارتی اور اسرائیلی سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا گیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (ای ڈی آر) اینٹی وائرس تیار کر لیا گیا جبکہ اسے تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال کر دیا گیا جس کا مقصد ہیکنگ اور سائبر حملوں کی روک تھام ہے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی آر سسٹم کو چلانے کی ذمہ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ہوگی، یہ ڈیوائسز کی مسلسل نگرانی کرتا ہے، کمپیوٹرز، سرورز، موبائل اور ڈیوائسز کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے، جدید سائبر حملوں جیسے میل ویئر اور رینسم ویئر کو بروقت شناخت کرتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ای ڈی آر سسٹم مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کر کے فوری ردعمل فراہم کرتا ہے، یہ خطرناک حملوں کو روکنے اور متاثرہ ڈیوائسز کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،تشویشناک اطلاعات موصول

یہ بھی پڑھیں