Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

مالی بحران کے باعث نیا فیصلہ، اعلیٰ سرکاری افسران دو دن کی تنخواہ قربان کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت مزید اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق ایسے تمام سرکاری ملازمین جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہے، انہیں دو دن کی تنخواہ قربان کرنا ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں جاری مالی دباؤ کے پیش نظر اخراجات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم تعلیم اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو اس اقدام سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس اقدام کا اطلاق زیادہ تر گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران پر ہوگا، کیونکہ عام طور پر انہی افسران کی تنخواہیں تین لاکھ روپے یا اس سے زائد ہوتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی لانا اور قومی خزانے پر بوجھ کم کرنا ہے۔ مزید کفایت شعاری اقدامات کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں