Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پشاور میں نئے جدید ایئر پورٹ کے قیام کا فیصلہ، 6موزوں مقامات کا انتخاب

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں جدید ایئرپورٹ کے قیام کے حوالے سے ابتدائی خاکہ مرتب کرلیا ہے ۔
نئے ایئرپورٹ کیلئے کم سے کم اڑھائی ہزار ایکڑ اراضی درکار ہوگی جبکہ نیا ایئرپورٹ موجودہ آبادی اور رش سے دور قائم کیاجائیگا ،اس سلسلے میں6مقامات پر غور کیاجا رہا ہے حتمی سفارشات جلد تیار کرلی جائیں گی ۔
نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قیام اور موجودہ پشاور ایئرپورٹ کی محفوظ مقام پر منتقلی کے حوالے سے کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں ابتدائی ہوم ورک تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد صوبائی حکومت کو پیش کردیا جائیگا ۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پشاور کے لیے نئے ایئرپورٹ کے قیام کے لیے تقریباً اڑھائی ہزار ایکڑ زمین درکار ہوگی اور اس مقصد کے لیے آبادی سے دور ایک محفوظ اور موزوں مقام کا انتخاب ضروری ہے۔
اجلاس میں نئے ایئرپورٹ کے قیام کے لیے مختلف ممکنہ مقامات پر غور کیا گیا جن میں متنی، اضاخیل، سویڑزئی، ماموں خٹکی، ناگمان اور باڑہ اکاخیل شامل ہیں۔
ان مقامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد موزوں ترین جگہ کے انتخاب کے لیے سفارشات جلد ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ کو پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق نئے ایئرپورٹ کے لیے موزوں مقام کے انتخاب کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)پشاور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس میں محکمہ مال ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام اور دیگر ماہرین شامل ہوں گے جو مختلف مقامات کا تفصیلی سروے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرکے اپنی سفارشات مرتب کریں گے۔
مزیدپڑھیں:طلاق کے باوجود فریال اور جمال شاہ کو ایک ساتھ کیوں مدعو کیا؟ ندا یاسر نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں