Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد گریڈ ٹو گھی اور آئل کی قیمت 545 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

شہریوں نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:غیر ملکیوں کے لیے پاکستانی ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی

یہ بھی پڑھیں