Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آپریشن غضب للحق: چترال میں پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا۔

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔


مزیدپڑھیں:حکومت نے حج پروازوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں