Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید پر بڑا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایت موصول ہوگئی، تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 2 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔

جب کہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ملیں گی۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند ہوگئیں

یہ بھی پڑھیں