Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

عیدالفطر پر بارشوں اور ژالہ باری کا نیا الرٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں تمام اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کی آمد کی پیش گوئی کی ، جو کل سے 25 مارچ تک مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارشوں کا سبب بنے گا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا یہ نیا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہونا شروع ہوگا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بھی بادل برسیں گے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل سے 23 مارچ کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ: سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال کے لیے مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
مزیدپڑھیں:کیا حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی رقوم کو گروی رکھ دیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں