Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید الفطر کے احترام میں آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق روکنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطرکے احترام ،برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کارروائی روکی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں، آپریشن آج رات سے 23 اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس دوران سرحد پارحملہ، دہشتگردی یا ڈرون حملہ ہوا تو آپریشن نئی شدت سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں