Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات: پاکستان نے پورٹ قاسم پر ہنگامی کارگو اسٹوریج کی اجازت دے دی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی تجارتی نظام متاثر ہونے لگا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پورٹ قاسم پر ہنگامی کارگو اسٹوریج کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی کارگو کمپنیوں نے خطے میں پھنسے کنٹینرز کو محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک سے اسٹوریج کی درخواست کی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے DP World ٹرمینل کو عارضی کارگو اسٹوریج کی منظوری دے دی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورٹ قاسم پر 16.9 ایکڑ رقبہ بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے مختص کر دیا گیا ہے، جس سے عالمی سپلائی چین کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تقریباً 32 ہزار کنٹینرز ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھتا ہے، تاہم آف ڈاک ٹرمینلز کی اجازت کے بعد مزید 50 ہزار کنٹینرز کی گنجائش پیدا ہونے کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا، کیونکہ ٹرمینلز 20 فٹ کنٹینر پر 12 سے 13 ہزار روپے جبکہ 40 فٹ کنٹینر پر 19 سے 20 ہزار روپے تک چارجز وصول کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن پہلے دہشتگردوں کو ہمارے حوالےکرو، افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہےان کیلئےٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیں