Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

چاند رات سے عید کے پہلے دن گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی،سوئی سدرن

کراچی(ویب ڈیسک)سوئی سدرن نے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا، چاند رات سے عید کے پہلے دن گیس دن بھر دستیاب ہوگی۔

سوئی سدرن کے مطابق تمام دن سے رات 12بجے تک گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عید کے دوسرے روز رات 12 سے سے صبح 6 بجے تک گیس معطل رہے گی،عید کے تیسرے روز صبح 6 سے رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہو گی،عید کے چوتھے روز صبح 6سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہو گی،24مارچ سے رات10بجے سے صبح 5 بجکر 30 منٹ تک گیس کی معطلی کا سابق شیڈول بحال ہو گا، گیس لائن پیک کو متوازن،پریشر برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:یو اے ای نے ایئرلائنز کو فلائٹس آپریشنز کی بحالی کا گرین سگنل دے دیا

یہ بھی پڑھیں