Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

یو اے ای نے ایئرلائنز کو فلائٹس آپریشنز کی بحالی کا گرین سگنل دے دیا

دبئی (نیوز ڈیسک) یو اے ای انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد دبئی اور الفجیرہ ایئرپورٹس سے آج پاکستان کیلئے فلائٹس شیڈول کے مطابق اڑان بھریں گی۔

متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے دبئی اور الفجیرہ ایئرپورٹس سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشنز دوبارہ بحال کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا قومی ایئرلائن سمیت نجی ایئرلائنز نے پروازوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی اور الفجیرہ ایئرپورٹس سے آج پاکستان کے لیے تمام پروازیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق اڑان بھریں گی۔

یو اے ای حکام کی جانب سے ایئرلائنز کو باقاعدہ طور پر آپریشنز شروع کرنے کی اجازت مل چکی ہے، جس کے بعد ایئرپورٹس پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

وہ مسافر جن کی پروازیں گزشتہ کچھ عرصے سے متاثر تھیں، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے فلائٹ کنفرمیشن ضرور حاصل کر لیں۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں