Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

بھارت کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا مبینہ طور پر ڈارک ویب پر لیک

نئی دہلی: بھارت جوہری پاور پلانٹ ڈیٹا لیک کے دعوے نے بھارتی جوہری تنصیبات کی سائبر سیکیورٹی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر سے متعلق حساس معلومات مبینہ طور پر ڈارک ویب پر سامنے آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو میں واقع کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ سے متعلق متعدد حساس دستاویزات لیک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان میں پلانٹ کے بعض نقشے، سپلائرز کی معلومات، انشورنس دستاویزات اور مختلف تکنیکی تفصیلات شامل بتائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ معلومات مبینہ طور پر ریلائنس انفراسٹرکچر سے منسلک ایک سرور کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے تفصیلی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔

بھارت جوہری پاور پلانٹ ڈیٹا لیک کی اطلاعات کے بعد ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حساس انفراسٹرکچر سے متعلق معلومات کے افشا ہونے سے سائبر سیکیورٹی اور قومی سلامتی کے حوالے سے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ بھارت کے توانائی پروگرام کا اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے اور ملک میں بجلی کی پیداوار میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حساس اداروں کے ڈیجیٹل نظام کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فی الحال حکام کی جانب سے لیک ہونے والی معلومات کی نوعیت، حجم اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں