اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کو درپیش ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
اسلام آباد میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل پاپولیشن کونسل کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے، جو آبادی سے متعلق پالیسی سازی اور مؤثر اقدامات میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آبادی میں اضافے پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کے لیے فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ملکی وسائل پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔مون سون کے دوران صوبوں سے رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں ، وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت



