Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب کے بعد اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کا یونیفارم بلیک اور گرے رنگ میں تبدیل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں دفاتر میں تعینات اہلکاروں کی وردی تبدیل کی جائے گی اوردوسرے مرحلے میں فیلڈ سٹاف کو نیا یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی ٹریفک پولیس کو جدید الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ الیکٹرک گاڑیاں عید کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر تعینات کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:مشرق وسطیٰ میں گیس تنصیبات پر حملے، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یہ بھی پڑھیں