لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر کی مساجد میں کل عیدالفطر 1447 ہجری کی نماز عقیدت و احترام سے ادا کی جائے گی، جبکہ لاہور کی بڑی مساجد میں نمازِ عید کے اوقات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
بادشاہی مسجد
بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد صبح 8:30 بجے نماز عید پڑھائیں گے۔
داتادربارجامع مسجد
داتا دربار کی جامع مسجد میں مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں صبح 7:30 بجے نماز ادا کی جائے گی۔
جامع مسلم مسجد لوہاری
جامع مسلم مسجد لوہاری میں مولانا عبدالخالق کی امامت میں صبح 6:00 بجے نماز عید ادا ہوگی۔
دربار حضرت پیر مکی کی جامع مسجد
دربار حضرت پیر مکی کی جامع مسجد میں قاری غلام مہر علی صبح 7:30 بجے نماز پڑھائیں گے۔
مرکزی جامع مسجد شادمان
مرکزی جامع مسجد شادمان میں مولانا قاری محمد عارف علوی کی امامت میں صبح 7:00 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد شاہ ابوالمعالی
شاہ ابو المعالی کا مزار کی جامع مسجد میں مولانا ذوالقرنین کی امامت میں صبح 7:30 بجے نماز عید ہوگی۔
جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہ
جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہ میں مولانا مصباح الرحمن کی امامت میں صبح 6:30 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت مساجد پہنچیں اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

