Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سینیٹر شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان کی سینئر سیاستدان شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس پر سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو دماغی ایمبولزم کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز پیر 23 مارچ 2026 کو کراچی میں ادا کی جائے گی،جنازہ 49 اولڈ کلفٹن سے سہ پہر 3:30 بجے روانہ ہوگا۔ماروی ملک کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیز نہیں لیا: جویریہ سعود

یہ بھی پڑھیں