Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کوئٹہ سے ٹرین آپریشن ایک روز کیلئے بند، جعفر ایکسپریس بھی منسوخ

کوئٹہ (ویب ڈیسک )ریلوے حکام نے 23 مارچ کو کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اہم ٹرین جعفر ایکسپریس بھی متاثر ہوگی جبکہ مسافروں کو کرایہ واپس کیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 23 مارچ کو روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی یہی ٹرین جیکب آباد کے مقام پر ہی منسوخ کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور ٹرین سروس صرف ایک روز کے لیے معطل رہے گی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو مکمل کرایہ واپس کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حکام نے مزید بتایا کہ 23 مارچ کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، کراچی بھی متاثر ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

یہ بھی پڑھیں