پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق، کرکٹرز بغیر پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کریں گے۔ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ پر اس معاملے میں 2 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مینیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق متنازع پوسٹ کرنے کی صورت میں کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ پی سی بی اس اقدام کے ذریعے کھلاڑیوں میں ڈسپلن قائم رکھنے اور کرکٹ کی ساکھ محفوظ کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔


