Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

نئے بجلی کنکشن لگوانے والے صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) نئے بجلی کنکشن لگوانے والے صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی ، اب 6 ہزار 400 روپے کے بجائے 21 ہزار 300 روپے جمع کروانا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نئے بجلی کنکشن کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین کو نئے میٹر کے لیے 6 ہزار 400 روپے کے بجائے 21 ہزار 300 روپے جمع کروانا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا نئے بجلی میٹر اور کیبل کی مد میں صارف کو اب 17 ہزار 700 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ سیکیورٹی چارجز کی مد میں 3 ہزار 600 روپے الگ سے وصول کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارف نئے میٹر کے لیے صرف 4 ہزار روپے فیس اور 2400 روپے سیکیورٹی (کل 6400 روپے) ادا کرتا تھا۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹر کی قیمت میں یہ اضافہ مبینہ طور پر نجی کمپنیوں کو نوازنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ لیسکو کے کئی اعلیٰ افسران نے اس بھاری اضافے کی مخالفت کی تھی، تاہم چیئرمین اور بورڈ اراکین اپنے فیصلے پر بضد رہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو ٹھیکیدار فیس اور دیگر متفرق چارجز کی مد میں مزید رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔

بجلی کے نئے میٹر کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج ہی سے کر دیا گیا ہے۔ نئے کنکشن کے لیے درخواست دینے والے تمام صارفین اب اضافہ شدہ رقم جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھی علی رضا شہید کا گھر کس حال میں ہے؟

یہ بھی پڑھیں