Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) لیسکو صارفین کے لیے بجلی کے پری پیڈ میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکو کے چیف انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ جس طرح آپ موبائل فون میں بیلنس لوڈ کرتے ہیں اسی طرح جتنا آپ میٹر کے لیے بیلنس لوڈ کریں گے اس کے مطابق بجلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپ پر منحصر ہوگا کہ پیک آور میں کم بجلی استعمال کرلیں، اس بیلنس کو چھ دن میں ختم کریں یا پھر مہینہ تک اسے چلائیں۔

لیسکو چیف انجینئر نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے بطور پائلٹ پراجیکٹ دو میٹر ہم نے ٹرائل بیسز پر علامہ اقبال ٹاؤن میں لگائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوور بلنگ کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

لیسکو چیف انجینئر نے کہا کہ کچھ اور خدمات کو بھی آؤٹ سورس کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزیدپڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5000 روپے اضافے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں