پاکستان یو اے ای قرض واپسی کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے جس کے تحت پاکستان اسی ماہ کے آخر تک 2 ارب ڈالر متحدہ عرب امارات کو واپس کرے گا۔ یہ فیصلہ عالمی مالی حالات میں تبدیلی کے بعد کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں بطور محفوظ ڈپازٹ رکھی گئی تھی۔ پاکستان اس رقم پر تقریباً 6 فیصد سالانہ سود ادا کر رہا تھا۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات اس رقم کو ہر سال رول اوور کرتا رہا۔ تاہم دسمبر 2025 میں اس مدت کو پہلے ایک ماہ اور پھر مزید دو ماہ کے لیے بڑھایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے ادائیگی کا فیصلہ کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی مالی حکمت عملی کا حصہ ہے اور ملک اپنے بیرونی مالی معاملات کو متوازن رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔


