اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول فی لیٹر 80 روپے سستا کرنے کا اعلان کر دیاہے کہا کہ آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرول 378 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا،کمی کا اطلاق ایک ماہ کے لیے پورے پاکستان میں ہوگا، ایک بار پھر مشکل حالات میں آپ سے مخاطب ہوں،خلیج جنگ کی وجہ سےتیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،عوام کیلئے چیلنجز سامنے آرہےہیں۔ عوام سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ کوشش کی عوام کو مہنگائی کےطوفان سے بچایاجائے،موجودہ صورتحال نے طاقتور معشتوں کی کمر توڑ دی،گزشتہ 3ہفتوں میں تیل کی قیمتوں کا بوجھ عام آدمی پر نہیں ڈالا،میں اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر خلوص دل سے جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ 129ارب روپے خرچ کرکے عوام تک مہنگائی کا طوفان نہیں پہنچنے دیا،سیاسی و عسکری قیادت نے جنگ بندی کیلئے بھرپور کام کیا،جب تک آگ کے شعلے بجھ نہیں جاتے فرض نبھاتے رہیں گے ۔ شہباشریف نے کہا کہ 129ارب روپے خرچ کرکے عوام تک مہنگائی کا طوفان نہیں پہنچنے دیا،سیاسی و عسکری قیادت نے جنگ بندی کیلئے بھرپور کام کیا،جب تک آگ کے شعلے بجھ نہیں جاتے فرض نبھاتے رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ تکلیف میں مبتلا ہیں، پاکستان میں صورتحال بہتر رہی ہے،موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پر 100روپے کی سبسڈی دی جائے گی،گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 70سے 80ہزار روپے ریلیف دیں گے،مسافر بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ تک سبسڈی دی جائے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کی کسی بھی کلاس کیلئے کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا،چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 1500روپے فی ایکڑ سبسڈی دیں گے ،مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کے لیے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دیں گے ،مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کے لیے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دیں گے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دیں گے ،صوبوں نے بھی اپنے وسائل مہیا کرنے میں دیر نہیں لگائی ،تمام اعلانات کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہوگا،تمام اعلانات کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہوگا
مزیدپڑھیں:سونا3400روپے مہنگا، فی تولہ 4لاکھ 90ہزار362روپےکا ہو گیا

