Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جمعہ اور ہفتہ کو آن لائن کلاسز کا نیا نوٹیفکیشن جاری ، طلبا کے لئے بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیکل کالجز میں جمعہ اور ہفتہ کو آن لائن کلاسز کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، فیصلہ اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے طبی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کے حوالے سے ایک اہم مراسلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ایم بی بی ایس کے جونیئر طلبہ کے لیے جزوی طور پر آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایم بی بی ایس (فرسٹ اور سیکنڈ ایئر) کے طلبہ کی کلاسز ہر جمعہ اور ہفتہ کو آن لائن لی جائیں گی۔ یہ فیصلہ اگلے حکم تک نافذ العمل رہے گا۔

سینئر کلاسز (تھرڈ، فورتھ اور فائنل ایئر) کے طلبہ کے تعلیمی معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان کی کلاسز پہلے کی طرح کالجز میں ہی جاری رہیں گی۔

محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ کے طلبہ کی اسپتالوں میں ڈیوٹیز متاثر نہیں ہوں گی اور وہ معمول کے مطابق اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

آن لائن کلاسز کے باوجود تمام پروفیسرز اور تدریسی عملہ شیڈول کے مطابق کالجز میں حاضری یقینی بنانے کا پابند ہوگا اور تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور امتحانی تاریخوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اس نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام متعلقہ سرکاری و نجی طبی تعلیمی اداروں پر فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مارکیٹیں رات 8 کے بجائے شام 6 بجے بند کرنے کی تجویز

یہ بھی پڑھیں