لاہور(ویب ڈیسک)سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد شام 5 بج کر 30 منٹ پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ مرحومہ کے انتقال کے بعد میاں اسلم اقبال کی رہائش گاہ پر عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تعزیت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر حماد خان نیازی اور چوہدری جہانگیر نے میاں امجد اقبال سے ملاقات کر کے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان حکومت کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ
