Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کویت سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان، پشاور اور سیالکوٹ شامل

کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز

کویت سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ایک نجی ایئرلائن الجزیرہ ائیرلائن نے پشاور اور سیالکوٹ کیلئے نئی سروس شروع کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت کو بہتر بنانا ہے۔

ایئرلائن کے اعلامیے کے مطابق پروازوں کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔ یہ پروازیں دمام کے راستے پشاور اور سیالکوٹ تک چلائی جائیں گی۔

پشاور کیلئے پہلی پرواز 17 اپریل کو روانہ ہوگی۔ دونوں شہروں کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

سیالکوٹ سے پروازیں بدھ اور جمعہ کو چلیں گی جبکہ واپسی کی پروازیں جمعرات اور ہفتہ کو ہوں گی۔

پشاور کیلئے کویت سے پروازیں جمعہ اور اتوار کو روانہ ہوں گی جبکہ پشاور سے کویت کیلئے پروازیں ہفتہ اور پیر کو دستیاب ہوں گی۔

ایئرلائن کے مطابق کویت اور دمام کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بھی بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ پیش رفت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفر کو آسان بنانے اور خطے میں فضائی رابطوں کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں