Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

اسلام آباد معاہدہ (اسلام آباد اکارڈ): پاکستان کی جانب سے امریکا، اسرائیل اور ایران تنازع ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد معاہدہ

اسلام آباد: اسلام آباد معاہدہ ک(اسلام آباد اکارڈ)ے تحت پاکستان نے امریکا اور ایران کو جنگ بندی کی ایک اہم تجویز دی ہے تاکہ جاری تنازع کو ختم کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ رات کے وقت پیش کیا گیا جس کا مقصد فوری کشیدگی کم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں دو مراحل شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ دوسرے مرحلے میں چند دنوں میں وسیع معاہدہ طے کرنے کی بات کی گئی ہے۔

اس معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز بھی شامل ہے جو عالمی تیل ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام اہم نکات پر ایک ہی دن میں اتفاق ضروری ہوگا۔ ابتدائی معاہدہ مفاہمتی یادداشت کی صورت میں کیا جائے گا اور اسے الیکٹرانک طریقے سے مکمل کیا جائے گا جبکہ پاکستان اس عمل میں رابطہ کاری کا کردار ادا کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مسلسل رابطے میں رہ کر اس منصوبے کو آگے بڑھایا۔

منصوبے کے تحت جنگ بندی کے بعد 15 سے 20 دن کے اندر وسیع مذاکرات کیے جائیں گے جبکہ حتمی بات چیت اسلام آباد میں متوقع ہے۔

اس بڑے معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق یقین دہانیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جبکہ اس کے بدلے میں پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی رہائی پر بات ہو سکتی ہے۔

تاہم ابھی تک ایران کی جانب سے اس تجویز پر حتمی منظوری سامنے نہیں آئی۔ ایرانی حکام پہلے مستقل جنگ بندی اور مستقبل میں حملوں سے تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

امریکا اور ایران کی جانب سے اس منصوبے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی منڈیوں پر اثر ڈال رہی ہے اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

اگر یہ معاہدہ (اسلام آباد اکارڈ) کامیاب ہوتا ہے تو پاکستان خطے میں ایک اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں