Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بنوں: نادرا آفس پر دہشت گردوں کا حملہ،2پولیس اہلکار شہید

بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے سہولتوں میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑھیں